Sooraj Girhan

Sooraj Girhan in Islam | سورج گرہن | Solar Eclipse

Islam News News in Image

#soorajgirhan #sooraj #surajgrahan #solareclipse #sun

سورج گرہن(Solar Eclipse) سورج گرہن اللہ پاک کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ جس دن آنحضرت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صاحبزادے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ انتقال کر گئے اسی دن سورج میں گہن لگا۔ بعض لوگوں نے خیال کیا کہ یہ حضرت براہیم رضی اللہ عنہ کے غم میں واقع ہوا ہے،چنانچہ حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے لوگوں کوسورج گہن کی نماز پڑھنے کے بعد خطبہ دیتے ہوئے اِرشادفرمایا: ” سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، انہیں گرہن کسی کی موت اور زندگی کی وجہ سے نہیں لگتا۔ پس جب تم اسے دیکھو تو اللہ کو پکارو، اس کی بڑائی بیان کرو، نمازپڑھو اور صدقہ دو۔“ (بخاری،کتاب الکسوف،باب الصدقۃ فی الکسوف ۱/۳۵۷،۳۶۳ ،حدیث :۱۰۴۴،۱۰۶۰،ملخصاً) سورج گرہن کب لگتا ہے؟ سائنسی اعتبار سے سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب سورج اور زمین کے درمیان چاند حائل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے سورج کی روشنی بعض اوقات مکمل طور پر اور بعض اوقات جزوی طور پر ماند پڑ جاتی ہے

Other video you might like: Facts about Karachi

https://www.youtube.com/watch?v=0S7Cl…

Subscribe to our channel : https://www.youtube.com/channel/UCeLX…